تونسہ کے عوام کیلئے بڑی خوشخبری ، تونسہ شریف کو ضلع کادرجہ مل گیا

تونسہ کے عوام کیلئے بڑی خوشخبری ، تونسہ شریف کو ضلع کادرجہ مل گیا

لاہور :وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی  نے  تونسہ شریف کو ضلع کادرجہ دینے کی حتمی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی  کا کہنا تھا کہ  ڈیرہ غازی خان کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی  سے  ملاقات ہوئی ،میں نے 2005میں تونسہ کو ضلع کا درجہ دینے کااعلان کیا تھا ،2005 میں تونسہ کو ضلع بنانے کا اعلان کیا ،

 تونسہ کو ضلع کادرجہ دینے کی حتمی منظوری  دینے کے بعد چودھری پرویزالٰہی نے اللہ تعالیٰ کا شکر  ادا کیا، ان کا کہنا تھا کہ چند ماہ کے قلیل عرصے میں تونسہ پانچواں نیا ضلع ہے ، اس سے پہلے  مری، وزیرآباد،تلہ کنک اور کوٹ ادو کو ضلع کا درجہ دیا جاچکا ہے ۔

وزیراعلیٰ پنجاب  کا کہنا تھا ضلع بننے سے تونسہ کے انتظامی امور میں بہتری آئے گی ،  تعلیم،صحت اوردیگر سہولتوں میں اضافہ ہوگا ،  فیصلہ ارکان اسمبلی اور عوام کی سہولت کو مد نظر رکھ کر کیاہے ۔

تونسے سے تعلق رکھنے والے  اراکین اسمبلی  کا کہنا تھا کہ  ضلع کا درجہ دینے پر وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے شکریہ ادا کرتے ہیں ،آپ کا یہ فیصلہ تونسہ کے عوام ہمیشہ یاد رکھیں گے ،تونسہ شریف کے ضلع بننے سے علاقے کے عوام کی محرومیاں دور ہوں گی۔

وزیر اعیٰ پنجاب سے ملاقات کرنیوالوں میں خواجہ شیرازمحمود،محمد خان لغاری،سیف الدین کھوسہ، سردار محمد محی الدین کھوسہ،جاوید اختر لنڈ، مخدوم رضا،علی رضادریشک،رائے ظہور شامل تھے ۔ اس کے علاوہ پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب محمد خا ن بھٹی بھی  موقع پرموجود تھے۔

مصنف کے بارے میں