اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کا وکیل شیر افضل مروت کی فوری رہائی کا مطالبہ

 اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کا وکیل شیر افضل مروت کی فوری رہائی کا مطالبہ
سورس: file

اسلام آباد: اسلام آبادہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے سینئر وکیل شیر افضل خان مروت کی رہائی کا مطالبہ کر دیا۔

 بار ایسوسی ایشن نے اپنے اعلامیے میں شیر افضل مروت کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شیر افضل کو فوری رہا کیا جائے سینئر وکیل کو رہا نہ کیا گیا تو سب وکیل اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

یاد رہے کہ تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر شیر افضل مروت کو لاہورہائی کورٹ کے باہر سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق ‏شیر افضل مروت کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کرکے کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شیر افضل مروت لاہور ہائی کورٹ بار کے اجلاس میں شرکت کے بعد واپس روانہ ہوئے تو جی پی او چوک پر پولیس اہلکاروں نے انہیں روک لیا۔اس موقع پر شیر افضل کے ہمراہ وکلا کی بڑی تعداد بھی موجود تھی، گرفتاری کے وقت ساتھی وکلا نے کچھ مزاحمت کی،پی ٹی آئی رہنما نے لاہور ہائیکورٹ میں داخل ہونے کی کوشش بھی کی تاہم پولیس شیر افضل مروت کو گرفتار کرکے اپنے ہمراہ لے گئی۔ 

 تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر اور سینئر وکیل شیر افضل مروت کی گرفتاری کے خلاف وکلا نے جی پی اوچوک پر احتجاج بھی کیا۔ 

مصنف کے بارے میں