مسلم لیگ ن کا 8 فروری کو ہی عام انتخابات کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کا فیصلہ 

مسلم لیگ ن کا 8 فروری کو ہی عام انتخابات کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کا فیصلہ 

لاہور : انتخابات 8 فروری کو ہی کرانے کے لیے مسلم لیگ ن نے لاہور ہائیکورٹ کے لارجر بینچ میں فریق بننے کا فیصلہ کیا ہے۔ لارجر بینچ 18 دسمبر کو کیس کی سماعت کرے گا۔ 

نیو نیوز کے مطابق 8 فروری 2024 کے عام انتخابات کے بروقت انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے مسلم لیگ(ن) نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع  کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) لاہور ہائیکورٹ کے ریٹرننگ افسران سے متعلق فیصلے کے خلاف لارجر بینچ میں فریق بنے گی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف اور صدر شہباز شریف نے پارٹی کو گرین سگنل دے دیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی لیگل ٹیم نے پٹیشن تیار کرنا شروع کر دی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں