روس میں شدید برفباری،نظام درہم برہم ، ریکارڈ ٹوٹ گئے 

 روس میں شدید برفباری،نظام درہم برہم ، ریکارڈ ٹوٹ گئے 

ماسکو : روس میں شدید برفباری کی وجہ سے نظا م درہم برہم ہوگیا ہے اور سارے ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔  روس کے مختلف حصوں میں برفانی طوفان کے باعث شدید برف باری ہوئی ہے۔ ماسکو میں 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ برف پڑی۔

برفباری کی وجہ سے روس کے بعض علاقوں میں سکول بند کر دیے گئے۔ برفانی طوفان 60 سالوں میں ماسکو سے ٹکرانے والا سب سے طاقتور طوفان ہو سکتا ہے۔


ماہرین کے مطابق ماسکو میں دسمبر میں ہونے والی برف باری 50 سینٹی میٹر تک پہنچ سکتی ہے جو کہ اس مہینے میں ریکارڈ کی گئی سب سے زیادہ برفباری ہے۔

مصنف کے بارے میں