ٹانک میں پولیس لائنز پر حملے کی کوشش، 5 دہشت گرد جہنم واصل، 3 اہلکار شہید

ٹانک میں پولیس لائنز پر حملے کی کوشش، 5 دہشت گرد جہنم واصل، 3 اہلکار شہید
سورس: Twitter

ٹانک : ٹانک میں  دہشت گردوں نے پولیس لائنز پر حملہ کردیا۔ حملے میں 3 پولیس اہلکار شہید اور 5 دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے ٹانک میں پولیس لائنز پر حملہ کیا ۔پولیس اہلکاروں نے دہشت گردوں کو بہادری سے مقابلہ کیا۔ سیکیورٹی فورسز بھی پولیس اہلکاروں کی مدد کیلئے پہنچیں۔

آپریشن میں پانچ دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ فائرنگ کے شدید تبادلے میں 3 پولیس اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا۔ 

مصنف کے بارے میں