مہنگائی کے  ستائے عوام کے لیے ریلیف،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی

 مہنگائی کے  ستائے عوام کے لیے ریلیف،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی

اسلام آباد :نگران حکومت  نے   ،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی ۔

پٹرول 14 روپے فی لٹر سستا ہوا ہے، نئی قیمت267 روپے34 پیسے ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں  13 روپے 50 پیسے فی لٹر کمی  کی گئی ہے۔  نئی قیمت276 روپے21 پیسے ہے۔مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے14 پیسے فی لیٹر کی کمی ہوئی ہے۔

لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں11 روپے29 پیسے کمی ہوئی ہے۔  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہو گا۔