Get Alerts

سٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج، شرح سود کے بارے میں فیصلہ متوقع

سٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج، شرح سود کے بارے میں فیصلہ متوقع

کراچی : سٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد کی زیر صدارت ہوگا، جس میں معاشی اشاریوں کا جائزہ لے کر شرح سود کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔

یہ اجلاس اس وقت انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ سٹیٹ بینک نے گزشتہ چار مرتبہ سے شرح سود کو 11 فیصد پر برقرار رکھا ہے۔ ماہرین معیشت کا خیال ہے کہ اس بار بھی شرح سود میں کمی کا امکان کم ہے، اور وہ اس بات پر مایوسی کا اظہار کر رہے ہیں کہ سٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کمیٹی کی جانب سے شرح سود میں کمی کی توقعات پوری نہیں ہو سکتیں۔

ماہرین کے مطابق، اس کا بڑا سبب بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا دباؤ ہے، جو پاکستان کو شرح سود کو مناسب حد تک سخت رکھنے پر زور دے رہا ہے۔

ٹیگز: