کراچی: مالی سال 2026-27 کا پہلا مانیٹری پالیسی اجلاس آج گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد کی صدارت میں منعقد ہوگا۔
اجلاس میں ملک کی معاشی صورتحال، مہنگائی، شرح سود اور دیگر اہم مالیاتی امور کا جائزہ لیا جائے گا۔
اجلاس کے بعد گورنر سٹیٹ بینک پریس کانفرنس کے دوران نئی مانیٹری پالیسی اور شرح سود سے متعلق فیصلے کا اعلان کریں گے۔
سی ایف اے سوسائٹی پاکستان کے سروے کے مطابق ماہرین کی جانب سے امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ شرح سود 11.50 فیصد پر برقرار رکھی جا سکتی ہے۔