کراچی : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 9 شکارپور کے ضمنی انتخاب کے نتائج کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے اور فارم 47 جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق، ریٹرننگ افسر نے فارم 47 جاری کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار آغا شہباز خان درانی نے 72 ہزار 964 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی، جبکہ جی یو آئی پاکستان کے امیدوار مولانا رشد اللہ شاہ 9 ہزار 489 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
اس ضمنی انتخاب میں مجموعی طور پر 178 پولنگ اسٹیشنز میں 88 ہزار 17 ووٹ کاسٹ کیے گئے، جن میں ووٹر ٹرن آؤٹ کی شرح 31.68 فیصد رہی۔ یہ نشست آغا سراج درانی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی، اور اب آغا شہباز خان درانی نے اپنی جماعت پیپلز پارٹی کے لیے یہ نشست جیت کر کامیابی حاصل کی۔