کراچی : پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کا سلسلہ جاری ہے، اور کاروبار کے آغاز پر ہی زبردست تیزی دیکھنے کو ملی۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 900 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 70 ہزار 889 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
پچھلے کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1289 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 69 ہزار 864 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔