Get Alerts

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان

اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

اسلام آباد اور اس کے گرد و نواح میں آج موسم سرد اور مطلع ابرآلود رہنے کی توقع ہے، جب کہ مری اور اس کے اطراف میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ کشمیر میں کچھ علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

گلگت بلتستان میں بھی چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ چترال، دیر، سوات اور کوہستان میں بھی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔ اسی طرح، بٹگرام، باجوڑ، مہمند، کرم اور خیبر میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔

بلوچستان میں قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ اور ژوب میں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے، جب کہ کوئٹہ اور پشین میں بھی چند مقامات پر بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔ سندھ کے سکھر، روہڑی، شکارپور، کشمور، لاڑکانہ اور موہنجو دڑو میں دھند چھائی رہنے کی توقع ہے۔

ٹیگز: