اسلام آباد:وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا پر منظم انداز میں ملکی اداروں کے خلاف مہم چلا رہی ہے اور کئی اکاؤنٹس بیرون ملک سے آپریٹ کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے زور دیا کہ ملکی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور سوشل میڈیا پر اس طرح کی سرگرمیوں کی نگرانی جاری رہے گی۔