Get Alerts

پی ٹی آئی سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے اشتعال انگیزی عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، طلال چوہدری

پی ٹی آئی سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے اشتعال انگیزی عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، طلال چوہدری

اسلام آباد:وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے اشتعال انگیزی نہ تو سیاسی معاملہ ہے اور نہ ہی اظہارِ رائے کی آزادی، بلکہ یہ برطانیہ اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر ریاست کی ذمہ داری ہے کہ اس کی سرزمین سے کسی دوسری خودمختار ریاست کے خلاف تشدد اور بغاوت پر اکسانے کی اجازت نہ دی جائے۔

طلال چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے آرمی چیف کے قتل کے مطالبے پر مبنی ویڈیوز گردش کر رہی ہیں، جس پر پاکستان نے برطانیہ کو باضابطہ خط لکھ دیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ برطانیہ اس معاملے پر کارروائی کرے گا، تاہم واضح کیا کہ پاکستان کے پاس دیگر آپشنز بھی موجود ہیں۔

ٹیگز: