دبئی میں خاتون صرف 1800 درہم سے 9 ریستورانوں کی مالک بن گئی

دبئی میں خاتون صرف 1800 درہم سے 9 ریستورانوں کی مالک بن گئی

دبئی: دبئی میں مقیم اس خاتون کی کہانی سن کر آپ کو بھی رشک آئے گا کہ کسے وہ چند سالوں میں اتنی زیادہ ترقی کر گئی۔ سارہ آرادی 21 سال کی عمر میں 1993 میں دبئی کام کے سلسلے میں آئی جب اس کے پاس صرف 500 ڈالرز تھے۔

سارہ جب بھی اپنے ملک ایتھوپیا کی مخصوص ڈشز پکاتی تھی تو اس کے دوست اس کی کوکنگ کی بہت تعریف کرتے تھے یہی وجہ تھی کہ سارہ نے 1999 میں اپنے پہلا ہوٹل کا الحبشہ کے نام سے آغاز کیا۔  سرمائے کی قلت کو پورا کرنے کے لیے وہ بھارتی فلموں کی وی ایچ ایس ٹیپس کو ایتھوپیا برآمد کرتی تھیں۔ جیسے جیسے وقت گزرتا گیا وہ سی ڈی، موبائل فونز اور سن گلاسز بھی بھجوانے لگیں۔

1999 میں پہلا ریسٹورنٹ نائف ایریا جبکہ اس کے بعد دوسرا مرار ایریا میں کھولا۔ آہستہ آہستہ جیسےجیسے ایتھوپین کمیونٹی دبئی میں بڑھتی گئی ان کے کام میں اضافہ ہوتا گیا۔ اور اب ان کے 9 ہوٹل ہیں۔

مصنف کے بارے میں