وزیراعظم اور خاتون اول کیخلاف مہم چلانے پر کارکن کی گرفتاری ، مریم نواز بول اٹھیں

وزیراعظم اور خاتون اول کیخلاف مہم چلانے پر کارکن کی گرفتاری ، مریم نواز بول اٹھیں

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف  سوشل میڈیا پر وزیراعظم کی ذاتی زندگی سے متعلق مہم چلانے کے الزام میں  گرفتار  صابر محمود ہاشمی کی حمایت میں سامنے آگئیں۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لیگی رہنما مریم نواز نے  صابر کی گرفتاری کو حکومت کی جانب سے دن دیہاڑے اغوا قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ  کیا عمران خان وہ مقدس گائے ہے جس کی لوٹ مار اور ناکامیوں پر تنقید نہیں کی جا سکتی؟ انہوں نے ایف آئی اے کو تنبیہ کی کہ وہ اس زوال پذیر حکومت کا آلہ کار بننے سے باز رہے۔

مریم نواز نے صابر نامی سوشل میڈیا ایکٹویسٹ کیلئے آواز اٹھاتے ہوئے مزید کہا کہ  یہ میرا فرض ہے، جلد ضمانت ہوجائے گی۔

واضح رہے کہ ایف آئی اےنے پیر کے روز صابر ہاشمی کو وزیراعظم عمران خان اور خاتون اول کے درمیان ناراضی سے متعلق سوشل میڈیا پر مہم چلانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

نیو نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کی سوشل میڈیا ٹیم سے تعلق رکھنے والے صابر ہاشمی نے سوشل میڈیا پر وزیراعظم کے خلاف مہم چلائی تھی.

دوسری جانب خاتون اول کی بہن مریم ریاض نے وزیراعظم عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بیگم کے درمیان ناراضی سے متعلق افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ بشریٰ بی بی اسلام آباد میں ہی رہائش پذیر ہیں۔ تمام افواہیں بے بنیاد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بشریٰ بیگم کو مشورہ دیا ہے کہ سوشل میڈیا پر افواہیں اور من گھڑت خبریں پھیلانے والوں کیخلاف عدالتی کارروائی کریںْ۔

یاد رہے کہ چند روز قبل  خاتون اول بشری بیگم کی دوست فرح خان نے بھی  تمام افواہوں کی تردید کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ  خاتون اول میرے گھر قطعا قیام پذیر نہیں اور وہ بنی گالہ اسلام آباد میں ہیں۔

فرخ خان کا مزید کہنا تھا کہ سیاست میں اتنا نیچے نہیں گرنا چاہیے کہ لوگوں کی ذاتی زندگیوں سے متعلق جھوٹ بولے جائیں۔

مصنف کے بارے میں