ہیلتھ کارڈ پر علاج نہ کرنے کا پہلا کیس سامنے آگیا 

ہیلتھ کارڈ پر علاج نہ کرنے کا پہلا کیس سامنے آگیا 

لاہور:ہیلتھ کارڈ پر علاج نہ کرنے کا پہلا کیس سامنے آگیا ،لاہور کے نجی ہسپتال کی جانب سے صحت کارڈ پر بچے کا آپریشن نہ کرنے کی ویڈیو وائر ل ہو گئی ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے نجی ہسپتال میں ہیلتھ کارڈ میں رجسٹرڈ ہونے کے باوجود انتظامیہ نے علاج کیلئے دو ماہ کا وقت دیدیا ،والد کا کہنا تھا کہ میرا بچہ تکلیف میں ہے اس کے باجود ہسپتال انتظامیہ نے علاج کرنے سے انکاری رہے اور دو مہینے تک کا وقت دیتے رہے ۔

وزیر صحت پنجاب نے واقعہ کا نوٹس  لیا تو ہسپتال انتظامیہ کی طرف سے بھی فوری طور پر یوٹرن لے لیا گیا،ترجمان محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ شہری متعلقہ کاؤنٹر پر جانے کی بجائے او پی ڈی میں چلا گیا تھا ،جہاں ڈاکٹرز نے دو ماہ نہیں بلکہ دو ہفتوں کا وقت دیا تھا ۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے  صحت کارڈ کی ہیلپ لائن پر درج ہونے والی ہر شکایت کا فوری ازالہ کیا جائے گا، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے فاطمہ میموریل ہسپتال میں نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کے ذریعے اپنے بیٹے کا علاج کروانے والے صاحب کی سوشل میڈیا پرچلنے والی ویڈیو کانوٹس لے لیا ہے۔

ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ نیاپاکستان قومی صحت کارڈ بارے کسی بھی شکایت کی صورت میں 042-99205765  پر رابطہ کیا جاسکتا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ  نیا پاکستان قومی صحت کارڈکی ہیلپ لائن پر درج ہونے والی ہر شکایت کا فوری ازالہ کیاجائے گا۔