پاکستان ڈے پریڈ کی تیاریوں کا آغاز

پاکستان ڈے پریڈ کی تیاریوں کا آغاز
سورس: file

 اسلام آباد: یوم پاکستان کےموقع پر23مارچ کی پریڈکیلئےتیاریوں کا آغاز کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جوائنٹ سروسزپاکستان ڈے پریڈ شکرپڑیاں پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں ہوگی ۔ 23 مارچ میں کی جانے والی پریڈ پر مہمان خصوصی نو منتخب وزیر اعظم یا صدر ہوں گے ۔

وزارت دفاع نےپریڈ دیکھنے کےخواہشند حکومتی حکام کے نام اورتفصیلات طلب کرلی ہیں۔

وزارت دفاع نے گلگت بلتستان، آ زاد جموں و کشمیر اورچاروں صوبائی چیف سیکرٹریز کومراسلے کی کاپی بھجوا دی ہے۔

مصنف کے بارے میں