Get Alerts

گڈ لک پاکستان: پاک بھارت معرکے سے قبل ملک بھر میں جیت کی دعائیں، سٹیڈیم "ہاؤس فل"،بڑی سکرینیں لگ گئیں

گڈ لک پاکستان: پاک بھارت معرکے سے قبل ملک بھر میں جیت کی دعائیں، سٹیڈیم

لاہور :روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے ہائی پروفائل مقابلے سے قبل شائقینِ کرکٹ کا جذبہ عروج پر پہنچ گیا ہے۔ ملک بھر میں کرکٹ کے دیوانے اپنی ٹیم کی کامیابی کے لیے دعا گو ہیں اور "گڈ لک پاکستان" کے نعروں سے فضا گونج رہی ہے۔
شائقینِ کرکٹ کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف ماضی کے معرکوں کی طرح کرکٹ کا یہ میدان بھی پاکستان ہی مارے گا۔ شائقین کے مطابق   قومی ٹیم مکمل تیاری اور جوش و جذبے کے ساتھ میدان میں اترے گی اور کامیابی گرین شرٹس کا مقدر بنے گی۔
ٹورنامنٹ کے ابتدائی دو میچوں میں مسلسل فتح نے کھلاڑیوں کے اعتماد میں بے پناہ اضافہ کیا ہے، جو بھارت کے خلاف اہم ہتھیار ثابت ہوگا۔میچ کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ مقابلے کے تمام ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں۔ آج سٹیڈیم "ہاؤس فل" ہوگا، جہاں ہزاروں تماشائیوں کے شور سے میدان گونج اٹھے گا۔
اس میچ میں سب سے زیادہ چرچا پاکستانی سپنر عثمان طارق کا ہے۔ تجزیہ کاروں اور شائقین کا ماننا ہے کہ عثمان طارق کی پراسرار اسپن بھارتی بلے بازوں کے اعصاب پر سوار ہے اور وہ اس مقابلے میں پاکستان کے لیے "ٹرمپ کارڈ" ثابت ہو سکتے ہیں۔

ٹیگز: