Get Alerts

کرکٹ جنون عروج پر: پاک بھارت معرکے کیلئے قوم دعاگو، شہر شہر بڑی سکرینیں لگ گئیں

کرکٹ جنون عروج پر: پاک بھارت معرکے کیلئے قوم دعاگو، شہر شہر بڑی سکرینیں لگ گئیں

لاہور: روایتی حریفوں کے درمیان آج ہونے والے ہائی پروفائل ٹاکرے نے پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ "گڈ لک پاکستان" کے نعروں کے ساتھ شائقینِ کرکٹ کا جوش و خروش دیدنی ہے، جبکہ اسٹیڈیم کے تمام ٹکٹ فروخت ہونے کے بعد ملک بھر کے بڑے شہروں میں سینما اور عوامی مقامات پر بڑی اسکرینیں نصب کر دی گئی ہیں۔
گرین شرٹس کی ٹورنامنٹ کے ابتدائی دو میچوں میں شاندار فتوحات نے شائقین کے حوصلے ساتویں آسمان پر پہنچا دیے ہیں۔ مداحوں کا کہنا ہے کہ  جس طرح ماضی میں پاکستان نے بڑے میدان مارے، آج بھی کامیابی گرین شرٹس کا مقدر بنے گی۔ شائقین اسے محض ایک کھیل نہیں بلکہ ایک عظیم معرکہ قرار دے رہے ہیں جس کے لیے ٹیم نے بھرپور تیاری کر رکھی ہے۔
آج کے میچ کا سب سے دلچسپ پہلو پاکستانی سپنر عثمان طارق کا بھارتی ٹیم پر خوف ہے۔ عثمان طارق کی پراسرار بولنگ بھارتی بلے بازوں کے اعصاب پر سوار ہو چکی ہے۔ماہرین کا ماننا ہے کہ عثمان طارق اس اہم مقابلے میں پاکستان کے لیے فیصلہ کن کھلاڑی ثابت ہوں گے۔
انتظامیہ کے مطابق سٹیڈیم میں تل دھرنے کی جگہ نہیں، تمام ٹکٹس پہلے ہی فروخت ہو چکے ہیں۔ ہزاروں شائقین سٹیڈیم کے اندر اور لاکھوں بڑی اسکرینوں کے سامنے اپنی ٹیم کی جیت کے لیے پرامید ہیں۔

ٹیگز: