ترکی نےشام میں قیام امن کیلئے مذاکرات کا اعلان کر دیا

ترکی نےشام میں قیام امن کیلئے مذاکرات کا اعلان کر دیا

ترک ایوان صدر نے شام میں قیام امن کیلئے آستانہ مذاکرات کی تاریخ 23 جنوری مقرر کردی۔ترکی اور روس نے مذاکراتی عمل میں شمولیت کے لیے اقوام متحدہ اور امریکا کو دعوت دینے کا فیصلہ کر لیا۔

ترک ایوان صدر کے ترجمان ابراہیم کالین کے مطابق شام میں قیام امن کے لیے آستانہ میں ہونے والے مذاکرات کے لیے 23 جنوری کی تاریخ مقرر کر دی گئی ہے اور کہا ہے کہ ان مذاکرات میں امریکا بھی شرکت کرے گا۔ دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ نے آستانہ مذاکرات میں شرکت کی دعوت سے لا علمی کا اظہار کیا ہے۔
تاہم روس اور ترکی نے اقوام متحدہ اور امریکا کو مذاکراتی عمل میں شرکت کےلیے دعوت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے