پاکستان کے آنکھیں دکھانے پر ٹرمپ نے بھارت پر دباؤ بڑھا دیا : مشاہد حسین سید کا انکشاف

پاکستان کے آنکھیں دکھانے پر ٹرمپ نے بھارت پر دباؤ بڑھا دیا : مشاہد حسین سید کا انکشاف

اسلام آباد: ٹرمپ کی دھمکیوں کے جواب میں پاکستان نے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کی تو امریکاکو یوٹرن لینا پڑا۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین مشاہد حسین سید کہتے ہیں امریکا کو احساس ہو گیا کہ تالی ایک ہاتھ سے نہیں بجا سکتے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ امریکا نے مودی سرکار کو پاک بھارت معاملات کے حل کے لئے مذاکرات کا پیغام بھیج دیاہے.انہوں نے کہا کہ امریکا نے ہندو ستا ن پر پریشر ڈالا ہے کہ معاملات کے حل کیلئے پاکستان سے بات چیت کرے۔
مشاہد حسین سید کے مطابق امریکا نے بھارت پر زور دیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان کے ساتھ فوری بات چیت آگےبڑھائے.انہوں نے کہا کہ امریکا نے بھارت کو کہہ دیا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کی کوششوں سے باز رہے۔امریکا نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کیخلاف دہشت  گردی کا خاتمہ کرے اور مسئلہ کشمیر کے حوالے سے گفتگوکو آگے بڑھائے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع میں بھارتی آرمی چیف کے احمقانہ بیان پر مذمتی قرارداد بھی منظور کی گئی ۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوج کے سربراہ نے ٹرمپ ٹویٹ اور اسرائیلی وزیر اعظم کے بھارتی دورے کے تناظر میں بیان دیا.