Get Alerts

یٹے کی پیدائش کے بعد ثانیہ مرزا کی ٹینس کورٹ واپسی

یٹے کی پیدائش کے بعد ثانیہ مرزا کی ٹینس کورٹ واپسی

ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے دو برس کے بعد اپنے پہلے ڈبل میچ میں کامیابی حاصل کی ہے۔ پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا بیٹے کی پیدائش کے بعد پہلی مرتبہ خواتین کے ٹینس مقابلوں میں شرکت کر رہی ہیں۔ انہوں نے اپنی ساتھی نادیہ کیچینوک کے ساتھ یہ میچ جیتا اور اب وہ ہوبارٹ انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔ اگلے رائونڈ میں ان کا مقابلہ امریکی خواتین کھلاڑیوں کے جوڑے سے ہو گا۔ 33 سالہ ثانیہ مرزا آئندہ پیر سے شروع ہونے والے آسٹریلین اوپن میں شرکت کا ارادہ رکھتی ہیں۔