حکومت نے مہنگائی کی چکی میں پستی عوام پر ایک نئی قیامت ڈھا دی، مریم نواز

 حکومت نے مہنگائی کی چکی میں پستی عوام پر ایک نئی قیامت ڈھا دی، مریم نواز
کیپشن: حکومت نے مہنگائی کی چکی میں پستی عوام پر ایک نئی قیامت ڈھا دی، مریم نواز
سورس: فائل فوٹو

لاہور: حکومت کی جانب سے نئے سال کے پہلے ماہ میں ہی دو بار پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے شدید تنقید کی۔ اپنے بیان میں مریم نے کہا کہ اسی ماہ میں دوسری مرتبہ پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا ہے اور ہر روز مہنگائی کی چکی میں پستی عوام پر ایک نئی قیامت ڈھائی جا رہی ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ آپ پوچھتے ہیں کہ اپوزیشن کیا چاہتی ہے اور اپوزیشن عوام کو آپ کے عذاب سے نجات دلانا چاہتی ہیں۔ کیا ہم گھروں میں بیٹھ کر عوام پر حکومت کے مظالم دیکتے رہیں، بالکل نہیں؟

خیال رہے کہ وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی۔ پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے جبکہ مٹی کے تیل میں 3 روپے فی لیٹر اضافے کی منظوری دی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 95 پیسے اور لائٹ ڈیزل 4 روپے 42 پیسے مہنگا کر دیا ۔ 

قیمتوں میں اضافے سے پہلے مٹی کا تیل 73 روپے 65 فی لٹر تھا اور نئی قمیت 76 روپے 65 پیسے ہو جائے گی۔ ہائی سپیڈ ڈیزل 110 روپے 24 پیسے فروخت ہو رہا تھا لیکن اب قیمت بڑھنے کے بعد 114 روپے 66 پیسے ہو جائے گی۔ مارکیٹ میں پٹرول 106 روپے فی لٹر فروخت ہو رہا تھا لیکن قیمت بڑھنے کے بعد پٹرول کی قیمت 109 روپے 20 پیسے فی لٹر ہو جائے گی۔