افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے، آرمی چیف

 افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے، آرمی چیف
کیپشن: افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے، آرمی چیف
سورس: فائل فوٹو

پشاور: پاک فوج کے سپہ سالار نے کہا افغانستان میں امن کیلئے انٹرا افغان مذاکرات کی حمایت جاری رکھیں اور دوست ممالک میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بیان جاری کیا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پشاور میں ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور کور ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے ان استقبال کیا۔

آرمی چیف کو پشاورہیڈ کوارٹر میں سکیورٹی صورتحال، باڑ سمیت بارڈر مینجمنٹ پر مکمل بریفنگ دی گئی جبکہ خیبرپختونخوا میں نئے ضم شدہ قبائلی اضلاع میں ایف سی اور پولیس کی صلاحیت میں اضافہ سے متعلق بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے قبائلی علاقوں میں امن و امان سے متعلق ایف سی اور پولیس کے کردار کو سراہا جبکہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں مقامی آبادیوں کی قربانیوں کو سراہا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ امن و استحکام کو تقویت دینے کے لیے کوششیں ثمر آور ثابت ہونگی جبکہ افغانستان میں امن کے لیے انٹرا افغان مذاکرات کی حمایت جاری رکھیں گے۔ افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے۔