سکول کھلے رہیں گے، ماسک پہننا ضروری ہوگا:سندھ ٹاسک فورس کا فیصلہ

 سکول کھلے رہیں گے، ماسک پہننا ضروری ہوگا:سندھ ٹاسک فورس کا فیصلہ
سورس: File

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت  کورونا سے متعلق صوبائی ٹاسک فورس کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اسکول کھلے رہیں گے۔ تعلیمی سرگرمیاں جاری رہیں گی، تمام اسپتال، سرکاری و نجی  اسپتالوں کا سروے کیا جائے گا،سروے میں اسپتالوں  کی گنجائش کا جائزہ لیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت  کورونا سے متعلق صوبائی ٹاسک فورس اجلاس  ہوا۔اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ سروے میں معلوم کیا جائے گا کہ اسپتالوں میں کتنی گنجائش ہے اور مزید کتنی ضرورت ہے بتایا جائے،عوامی مقامات پر ماسک پہننے کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

 وزیراعلی سندھ نے کہاکہ جو سرکاری افسران ماسک نہیں پہنے گا اسکو جرمانہ کیا جائے گا ۔جرمانے میں ایک دن کی تنخواہ کی کٹوتی کرنے کی تجویز  ہے۔ تمام شادی ہالز، مارکیٹز، عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ۔ 

انہوں نے کہا کہ شادی تقریبات میں کھانا باکس میں دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔مارکیٹس میں ویکسین کئے گئے افراد کے داخلہ کی اجازت ہوگی۔انتظامیہ کو ویکسی نیشن کارڈ کا  رکارڈ چیک کرنا لازمی ہوگا۔حکومت کی ویکسی نیشن مہم پورے صوبے میں تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا فیصلہ کیا گیا ۔کورونا کیسز میں اضافہ احتیاتی تدابیر نہ اپنانے کا نتیجہ ہے۔عوام تعاون کریں گے تو اس جاری کورونا لہر پر بھی کنٹرول ہوجائے گا۔