مہنگائی کی چکی میں پسی عوام پر ایک اور ظلم ،پٹرول پھر مہنگا

مہنگائی کی چکی میں پسی عوام پر ایک اور ظلم ،پٹرول پھر مہنگا

اسلام آباد:حکومت نے مہنگائی کے مارے عوام پر ایک اور پٹرول بم چلا دیا۔پٹرول3روپے  مہنگا کردیا گیا،نئی قیمت 147روپے 83پیسے کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔

مہنگائی کی چکی میں پسی عوام پر ایک اور ظلم ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3روپے 33پیسے فی لٹر اضافہ کر دیا گیا،وزارت خزانہ نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

پٹرول کی قیمت میں تین روپے ایک پیسے کا اضافہ کیا گیا ، نئی قیمت 147 روپے 83 پیسے ہوگئی۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نرخ میں بھی تین روپے اضافہ فی لٹر قیمت 144 روپے 62 پیسے ہوگئی ۔

مٹی کا تیل بھی تین روپے اضافے کے بعد 116 روپے 48 پیسے اور لائٹ ڈیزل تین روپے 33 پیسے اضافے کے بعد 114 روپے 54 پیسے کا ہوگیا۔

سال کے آغاز میں ہی 15روز میں دوسری بار قیمتوں میں اضافے پر شہری پھٹ پڑے ،شہریوں کا کہنا تھا آپ تبدیلی نہیں تباہی لا رہے ہیں ۔

وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 147 روپے 83 پیسے،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 144 روپے 62 پیسے ،مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 116 روپے 48 پیسے ،لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 114 روپے 54 پیسے مقررکی گئی ۔

اعلامیہ کے مطابق اوگرا نے پٹرول پانچ روپے 52 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی تھی، اوگرا نے ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں چھ روپے 19 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی تھی،اعلامیہ میں واضح کیا گیا کہ وزیراعظم نے عالمی مارکیٹ میں تیل مہنگا ہونے کا پورا بوجھ عوام پر منتقل نہ کرنے کی ہدایت کی تھی ،جس کے بعد وزارت خزانہ کو دو ارب 60 کروڑ روپے آمدن کی مد میں نقصان برداشت کرنا ہوگا۔

نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔