نیلم منیر کےساتھ کام کرنے کی وجہ سے  جوڑی پسند آتی ہے اور اسی بنیاد پرشادی کی افواہیں پھیلائی جاتی ہیں: احسن خان 

 نیلم منیر کےساتھ کام کرنے کی وجہ سے  جوڑی پسند آتی ہے اور اسی بنیاد پرشادی کی افواہیں پھیلائی جاتی ہیں: احسن خان 

لاہور:  اداکار احسن خا ن کاکہنا ہےکہ   نیلم منیر کےساتھ کام کرنے کی وجہ سے  جوڑی پسند آتی ہے اور اسی بنیاد پرشادی کی افواہیں پھیلائی جاتی ہیں۔   اداکار احسن خا ن  نے  ایک پوڈ کاسٹ انٹرویومیں کہاکہ   نیلم منیر کےساتھ کام کرنے کی وجہ سے  جوڑی پسند آتی ہے اور اسی بنیاد پرشادی کی افواہیں پھیلائی جاتی ہیں۔

احسن خان کے مطابق لوگوں کو کسی بھی لڑکے کا نام کسی لڑکی کے ساتھ نہیں جوڑنا چاہئے، کیوں کہ اس سے لڑکی کے لیے مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔اداکار کا کہنا تھا کہ نیلم منیر کے ساتھ شادی کی افواہوں پر شاید انہیں اتنا مسئلہ نہ ہو، جتنا اداکارہ کو ہوتا ہوگا، کیوں کہ لڑکوں کو ایسی باتوں سے زیادہ پریشانی نہیں ہوتی لیکن لڑکیوں کے لیے بہت سارے مسائل ہوسکتے ہیں۔


انہوں نے نیلم منیر کے ساتھ اپنی شادی کی افواہیں پھیلانے کی بات کو نامناسب اور شرمناک قرار دیا۔احسن خان نے بتایا کہ ان کی شادی کو 16 سال کا عرصہ گزر چکا ہے اور ان کے چار بچے ہیں، جن میں سے دو بیٹیاں ہیں۔اداکار کا کہنا تھا کہ ان کی اہلیہ ان کی پڑوسن تھی اور ان کے خاندان کے اہلیہ کے خاندان سے دیرینہ تعلقات تھے، جس وجہ سے ان کی شادی خاندان کی مرضی سے بھی ہوئی تو پسند کی شادی بھی کہلائی۔


دوسری شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ مذہب اسلام میں اس کی اجازت ہے لیکن وہ اجازت بھی مشروط ہے اور انہیں نہیں لگتا کہ انہیں دوسری شادی کی ضرورت ہے جب کہ دوسری شادی ضرورت کے تحت کرنی چاہئے۔


ان کاکہنا تھا کہ دوسری شادی کرنے والا شخص اپنی پہلی بیوی اور بچوں کے ساتھ مخلص نہیں ہوتا، وہ ان کے بجائے صرف اپنا سوچتا ہے، اس لیے وہ دوسری شادی کرتا ہے۔انہوں نے اپنی گوری رنگت کے حوالے سے بتایا کہ وہ بچپن سے ہی گوری رنگت کے مالک تھے، انہوں نے 12 سال کی عمر میں شوبز میں کام کرنا شروع کیا اور انہوں نے پہلی بار 18 برس کی عمر میں فلم میں کام کیا۔

مصنف کے بارے میں