Get Alerts

پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ 3700 روپے سستا

پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ 3700 روپے سستا

کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد اب کمی دیکھنے کو ملی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 3700 روپے کم ہوگئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 82 ہزار 462 روپے کا ہوگیا ہے۔

اسی طرح، 10 گرام سونے کی قیمت 3172 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 13 ہزار 633 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی آئی ہے، جہاں فی اونس سونا 37 ڈالر کم ہوکر 4601 ڈالر فی اونس ہو گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق سونے کی قیمتوں میں یہ کمی عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں ہلکی سی تنزلی کے اثرات ہیں، جس سے پاکستان میں بھی مقامی قیمتوں میں کمی دیکھنے کو ملی ہے۔

ٹیگز: