Get Alerts

ملک بھر میں سونا مہنگا، فی تولہ قیمت میں 3700 روپے کا اضافہ

ملک بھر میں سونا مہنگا، فی تولہ قیمت میں 3700 روپے کا اضافہ

کراچی: عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی سونے کے نرخوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 3700 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 64 ہزار 900 روپے کا ہو گیا، جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت 3171 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 12 ہزار 842 روپے تک جا پہنچی ہے۔

چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق چاندی کی فی تولہ قیمت 46 روپے بڑھ کر 4 ہزار 81 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب، عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 37 ڈالر مہنگا ہو کر 3424 ڈالر کا ہو گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 61 ہزار 200 روپے تھی، جو آج کے اضافے کے بعد نئی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔

ٹیگز: