محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹے میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹے میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی

 
 لاہور: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری، محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹے میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔

اسلام آباد، پنجاب اور خیبر پختونخوا سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواوں کے ساتھ موسلادھار بارش۔ کئی شہروں میں جل تھل، نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔

لاہور میں صبح ہوتے ہی آسمان پر سرمئی بادل چھا گئے، جس کے بعد موسلا دھار بارش نے خوب رنگ جمایا۔ نشیبی علاقوں میں پانی جمع، کئی علاقوں میں بجلی غائب۔

لاہور 40، حافظہ آباد 53، گوجرانوالہ 47، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، قصور 15، گجرات 14، فیصل آباد اور اوکاڑہ میں 11 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ خیبرپختونخوا میں پشاور، مالاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ، مردان اور بنوں ڈویژن میں اکثر مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

کراچی میں رات گئے ہلکی بوندا باندی، تیز ہوائیں چلنے لگیں، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری تک جائے گا۔ اندرون سندھ میں گرمی کی لہر برقرار، دادو اور موہنجوداڑو میں پارہ 45 ڈگری ریکارڈ۔

بلوچستان میں موسم شدید گرم کوئٹہ 38 جبکہ سبی میں درجہ حرات 44 ڈگری تک جانے کا امکان۔ ژوب اور بارکھان سمیت بعض دیگر علاقوں بارش کی بھی پیش گوئی۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹے میں اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔