گیس کی قیمت45روپے فی یونٹ تک کم کر دی گئی

`

گیس کی قیمت45روپے فی یونٹ تک کم کر دی گئی

اسلام آباد:  آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس کی قیمت پینتالیس روپے فی یونٹ تک کم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

اوگرا نے سوئی ناردرن کیلئے چھ فیصد اور سوئی سدرن کیلئے دو فیصد قیمت کم کر دی ہے۔

وگرا نے قیمتوں میں اضافے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے گیس کی قیمتوں میں 45 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی منظوری دے دی ہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے کے تحت پنجاب اور خیبرپختونخوا کے صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں40 روپے 49 پیسے کمی کی گئی ہے۔ اوگرا کے فیصلے کے تحت سندھ اوربلوچستان کے صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں 45 روپے 28 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یوکمی ہو گی۔

ذرائع کے مطابق ایس این جی ایل کی قیمتوں میں چھ  فیصد کمی کی  گئی ہے جب کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کی قیمتوں میں بھی دو فیصد کمی آئے گی۔