سابق صدر ممنون حسین کو سپرد خاک کر دیا گیا

سابق صدر ممنون حسین کو سپرد خاک کر دیا گیا
کیپشن: سابق صدر ممنون حسین کی نماز جنازہ کراچی میں ادا کر دی گئی
سورس: فوٹو/ اسکرین گریب

کراچی: سابق صدر پاکستان ممنون حسین کی تدفین ڈیفنس فیز 8 کے قبرستان میں کر دی گئی۔ 

سابق صدر ممنون حسین کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، نماز جنازہ میں سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیت نے شرکت کی۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور مسلم لیگ ن کے دیگر رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ مرحوم صدر کی نماز جنازہ ڈیفنس کی سلطان مسجد میں ادا کی گئی اور  نماز جنازہ ممتاز عالم دین مفتی تقی عثمانی نے پڑھائی جس کے بعد ان کے عزیز و اقارب نے ڈیفنس فیز 8 کے قبرستان میں ان کی تدفین کر دی گئی۔ 

سابق صدر ممنون حسین علالت کے باعث گزشتہ روز کراچی کے نجی اسپتال میں انتقال کرگئے تھے، وہ سرطان کے عارضے میں مبتلا تھے۔

ممنون حسین کی نماز جنازہ ڈیفنس میں واقع مسجد سطان میں ادا کی گئی ، ان کی نماز جنازہ مفتی تقی عثمانی نے پڑھائی، نماز جنازہ میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال سابق گورنر سندھ محمد زبیر ، پیپلز پارٹی کے وقار مہدی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نےشرکت کی۔

سابق صدر کا شمار مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنماوں میں ہوتا تھا، وہ 1999 میں سندھ کے گورنر رہے جب کہ 2013 سے 2018 تک صدر مملکت رہے۔

 ممنون حسین 23 دسمبر 1940 کو ہندوستان کے شہر آگرہ میں پیدا ہوئے ،ان کا خاندان 1947 میں ہجرت کر کے پاکستان آیا جبکہ ممنون حسین نے جامعہ کراچی سے گریجویشن اور انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن سے ماسٹرز کیا اور 60 کی دہائی میں کراچی میں کاروبار کا آغاز کیا اور بعد میں سیاست میں آ گئے۔ ممنون حسین کی عمر 81 برس تھی اور انہوں نے سوگواروں میں بیوہ اور تین بیٹے چھوڑے ہیں۔