نئی دہلی: پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی کا کہنا ہے کہ بھارت میں قید 18پاکستانی شہریوں کو رہاکردیاگیا۔
پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی کے مطابق دفتر خارجہ پاکستان اور پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی کی کوششوں سے ان افراد کورہاکیاگیا۔
18???????? nationals imprisoned in India were repatriated to???????? today via Attari-Wagah border after the hectic efforts of @PakinIndia & @ForeignOfficePk & cooperation of Indian side.Our efforts will continue for early repatriation of Pakistani prisoners on completion of their sentences. pic.twitter.com/FgBxf5zkHT
— Pakistan High Commission India (@PakinIndia) July 14, 2023
ذرائع کا کہنا ہے کہ رہا ہونےوالے شہری گزشتہ روز اٹاری سے واہگہ بارڈر کے ذریعے وطن واپس پہنچے ۔
پاکستان ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ دیگر پاکستانی قیدیوں کی سزا کی تکمیل پر ان کی جلد وطن واپسی کے لیے ہماری کوششیں جاری رہیں گی۔