اسلام آباد : پاکستان 30 ایرانی شہریوں کی وطن واپسی میں سہولت فراہم کر رہا ہے جن میں سمندر سے ریسکیو کیے گئے ماہی گیر اور امریکی حکام کی جانب سے روکے گئے عملے کے ارکان شامل ہیں۔
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بتایا کہ اس گروپ میں آٹھ ایرانی ماہی گیر شامل ہیں جنہیں برطانوی جہاز ایم ایم اے ویلیور نے اس وقت سمندر سے بچایا جب ان کی کشتی کنارے سے ٹکرا گئی تھی۔
Pakistan is pleased to facilitate the repatriation of 30 Iranian nationals.
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) June 17, 2026
This includes 8 Iranian fishermen rescued at sea by the British vessel MMA Valour after their boat ran aground, and 22 Iranian crew members from the vessel Lenore/Davina, recently interdicted by US…
انہوں نے مزید کہا کہ باقی 22 ایرانی شہری جہاز لینور/ڈیوینا کے عملے کے ارکان ہیں جنہیں حال ہی میں امریکی حکام نے روکا تھا۔
اسحاق ڈار کے مطابق یہ تمام افراد آئندہ دنوں میں کراچی کے راستے ٹرانزٹ کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان اس معاملے پر ایران، امریکہ اور برطانیہ کے حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے تاکہ ان افراد کی محفوظ اور جلد واپسی کو یقینی بنایا جا سکے۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان انسانی ہمدردی کی بنیاد پر تعاون کے لیے پرعزم ہے اور ایسے معاملات میں ہر ممکن مدد فراہم کرتا رہے گا۔