یہ طے ہے آئندہ انتخابات میں کسی کو اکثریت نہیں ملے گی، پرویز خٹک آئندہ ہفتے جماعت کا اعلان کریں گے: سینئر صحافی

یہ طے ہے آئندہ انتخابات میں کسی کو اکثریت نہیں ملے گی، پرویز خٹک آئندہ ہفتے جماعت کا اعلان کریں گے: سینئر صحافی

لاہور : سینئر صحافی سلمان غنی نے کہا ہے کہ یہ طے ہے کہ آئندہ انتخابات میں کسی جماعت کو اکثریت نہیں ملے گی۔ اتحادی حکومت ہوگی ۔ پرویز خٹک کی جماعت صرف خیبر پختونخوا تک محدود ہوگی۔ 

سلمان غنی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی کے بعد پرویز خٹک کی  قیادت میں ایک اور جماعت آئندہ ہفتے میں وجود میں آ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک کی جماعت کا  دائرہ کار پختونخوا تک محدود ہوگا مطلب یہ کہ ایک جماعت سے اور جماعتیں بن رہی ہیں مگرعوامی پذیرائی کسے حاصل ہو گی یہ دیکھنا ہو گا۔ ایک چیز طےہے الیکشن میں اکثریت کسی کونہیں ملے گی۔

مصنف کے بارے میں