لاہور : سینئر صحافی اجمل جامی نے دعویٰ کیا ہےکہ خیبر پختونخوا سے پاکستان تحریک انصاف کے بہت سارے رہنما پارٹی کو خیر آباد کہنے والے ہیں۔
سینئر صحافی کے مطابق خیبر پختونخوا سے جو لوگ پی ٹی آئی چھوڑ رہے ہیں وہ سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی قیادت میں شاید جہانگیر ترین کے ساتھ ہاتھ ملا لیں۔
عمران خان سے ملاقات کا احوال۔۔ پارٹ ٹو، کیا کپتان نے "سرپرائز “ دینے کی بات کی۔۔؟ اسد عمر کا ذکر کیوں نہ ہوا۔۔؟ جب فون نہیں اٹھایا جاتا تو مذاکراتی کمیٹی کیوں بنائی گئی؟ خیبر پختونخواہ میں کیا ہونے جا رہا ھے۔؟ اجمل جامی کی زبانی#DunyaNews #AjmalJami #ImranKhan #PTI pic.twitter.com/7IDymJfRYg
— Dunya News (@DunyaNews) May 28, 2023
واضح رہے تحریک انصاف کے سابق رہنما جہانگیر ترین نے قومی سطح پر نئی سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ کیا ہے، پارٹی کی تشکیل کے سلسلے میں جہانگیر ترین کراچی، اندرون سندھ، کے پی اور بلوچستان سے بھی اہم رہنماؤں سے رابطے میں ہیں، متعدد رہنماؤں نے جہانگیر ترین کے ساتھ شمولیت کیلئے رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔
جہانگیر ترین سے مختلف سیاسی شخصیات کے رابطوں اور ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین نے پی ٹی آئی کے سابق رہنماؤں سے نئی پارٹی کے نام پر بھی بات چیت اور مشاورت کررہے ہیں۔