عمران خان نے کارکنوں کو گمراہ کیا، خیبر پختونخوا سے پی ٹی آئی کا صفایا کردیں گے: پرویز خٹک

عمران خان نے کارکنوں کو گمراہ کیا، خیبر پختونخوا سے پی ٹی آئی کا صفایا کردیں گے: پرویز خٹک

نوشہرہ: سابق وزیر دفاع اور عمران خان کے قریبی ساتھی پرویز خٹک نے کہا ہے کہ عمران خان غرور کرتا ہے اللہ کو غرور پسند نہیں ہے۔ عمران خان نے کارکنوں کو گمراہ کیا۔ صوبے سے پی ٹی آئی کا صفایا کردیں گے۔ 

نوشہرہ میں تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے جلسے  سے خطاب کرتے پرویز خٹک نے کہا کہ ہم نے وہ کام کرنے ہیں جو عوام کے لیے سہولیات پیدا کریں۔ میں حرام  نہیں کھاؤں گا تو کسی کو کھانے بھی نہیں دونگا۔نوشہرہ میرے پاس کھڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم جو منشور دینگے اسے کرکے دکھائیں گے۔ میں سمجھتا تھا پی ٹی آئی پاکستان کو مضبوط کریگی۔صوبے کے عوام پی ٹی آئی کو چھوڑ چکے ہیں۔سیاسی کارکنوں کی تربیت کرنا قائد کی ذمہ داری ہوتی ہے لیکن عمران خان نے اپنے کارکنوں کو تمیز نہیں سکھائی۔