Get Alerts

فرانس کے قومی دن پر پیرس میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ

فرانس کے قومی دن پر پیرس میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ

پیرس : فرانس کا قومی دن 14 جولائی کو منایا جاتا ہے، جو انقلاب فرانس کے دوران 1789 میں بادشاہت کے خاتمے کی یادگار ہے۔ اس موقع پر پیرس میں آئفل ٹاور پر زبردست آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا جس سے آسمان روشنیوں سے جگمگا اٹھا۔

فرانسیسی انقلاب کی اس تاریخی یاد کو منانے کے لیے مختلف تقریبات اور فوجی پریڈز کا اہتمام کیا جاتا ہے، جن میں یورپ اور دیگر خطوں سے مہمان بھی شرکت کرتے ہیں۔

1970 سے یوم فیڈریشن بھی اسی دن منایا جاتا ہے، جس میں شانزے لیزے میں خصوصی ملٹری پریڈ ہوتی ہے اور دن کا اختتام خوبصورت رقص اور آتش بازی کے ساتھ کیا جاتا ہے۔

ٹیگز: