Get Alerts

جنوبی کوریا کی معروف اداکارہ کانگ سیوہا انتقال کر گئیں

جنوبی کوریا کی معروف اداکارہ کانگ سیوہا انتقال کر گئیں

سیول: جنوبی کوریا کی 31 سالہ باصلاحیت اداکارہ کانگ سیوہا طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق اداکارہ کافی عرصے سے معدے کے کینسر میں مبتلا تھیں، جو بالآخر ان کی موت کا سبب بنا۔

اداکارہ کے انتقال کی تصدیق ان کے ایک قریبی عزیز نے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام کے ذریعے کی، جس میں انہوں نے کانگ سیوہا کی زندگی، جدوجہد اور بیماری کے خلاف ان کی خاموش جنگ کا ذکر کیا۔

کانگ سیوہا کی آخری رسومات 16 جولائی کو ہامان، گیئونگنام صوبے میں ان کے خاندانی قبرستان میں ادا کی جائیں گی۔

اداکارہ کے انتقال پر ان کے مداحوں اور شوبز انڈسٹری میں گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ کانگ سیوہا نے 2012ء میں میوزک ویڈیو "Getting Farther Away" سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور بعد ازاں کئی مقبول ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، جن میں "Heart" اور "First Love Again" شامل ہیں۔

ان کی آخری فلم "Manganine" تھی، جو ان کی وفات سے قبل مکمل کی گئی۔ یہ فلم ان کے مداحوں کے لیے یادگار ثابت ہوگی، جس میں وہ آخری بار پردۂ اسکرین پر جلوہ گر ہوں گی۔

ٹیگز: