Get Alerts

جنوبی کوریا کی معروف اداکارہ کم سائی رون 24 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں

جنوبی کوریا کی معروف اداکارہ کم سائی رون 24 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں

سیؤل: جنوبی کوریا کی مشہور اداکارہ کم سائی رون 24 سال کی عمر میں اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اداکارہ کی لاش جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیؤل میں ان کے گھر سے ملی۔

رپورٹس کے مطابق، اداکارہ کے ایک قریبی دوست نے جب کئی بار رابطہ کرنے کی کوشش کی اور دروازہ نہ کھلنے پر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر گھر کی تلاشی لی اور اداکارہ کی لاش برآمد کی، جس کے بعد تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گھر میں کسی مجرمانہ سرگرمی یا بیرونی مداخلت کے شواہد نہیں ملے، تاہم موت کی اصل وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ کم سائی رون کو 2022 میں نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں ان پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔ انہوں نے معافی مانگتے ہوئے جرمانہ اور نقصان پورا کرنے کا وعدہ کیا تھا، جس کے بعد ان کا ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کر دیا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، اداکارہ جرمانہ بھرنے کے لیے کیفے میں پارٹ ٹائم جاب کرتی رہی تھیں اور 2024 میں دوبارہ انڈسٹری میں کم بیک کیا تھا۔ حال ہی میں انہوں نے ایک نیا پروجیکٹ بھی سائن کیا تھا۔
 

ٹیگز: