Get Alerts

بھارت کے معروف اداکار وشال نے ساتھی اداکارہ سائی دھنشیکا سے منگنی کر لی

بھارت کے معروف اداکار وشال نے ساتھی اداکارہ سائی دھنشیکا سے منگنی کر لی

ممبئی : بھارت کی جنوبی فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار وشال نے اپنی ساتھی اداکارہ سائی دھنشیکا سے منگنی کر لی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق، 48 سالہ وشال نے اس سال مئی میں سائی دھنشیکا کے ساتھ اپنے تعلق کا اعلان کیا تھا اور شادی کا ارادہ بھی ظاہر کیا تھا۔

وشال نے اپنی 48ویں سالگرہ پر منگنی کی خوشخبری سوشل میڈیا پر تصاویر کے ساتھ شیئر کی، جسے ان کے مداحوں نے خوب سراہا۔

رپورٹس کے مطابق، ان کی شادی بھی ان کی سالگرہ کے موقع پر طے تھی لیکن گھر کی تعمیر ابھی مکمل نہ ہونے کی وجہ سے شادی کی تاریخ کو آگے بڑھا دیا گیا ہے۔وشال نہ صرف اداکار ہیں بلکہ پروڈیوسر بھی ہیں اور انہوں نے اپنی فنی زندگی کم عمری میں بطور ڈانسر شروع کی تھی۔

ٹیگز: