Get Alerts

ہر فرد کی فلاح میری اولین ترجیح ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

ہر فرد کی فلاح میری اولین ترجیح ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب کے ہر شہری کی بھلائی ان کی اولین ترجیح ہے اور یہی سوچ ان کے تمام فیصلوں کی بنیاد بنتی ہے۔

یہ بات انہوں نے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان سے ملاقات کے دوران کہی، جس میں صوبے کی مجموعی سیاسی اور انتظامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں مون سون کے دوران حکومت پنجاب کے بروقت اور مؤثر اقدامات کو سراہا گیا۔

سپیکر نے مہنگائی، تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف قائم کردہ "پیرا" (PRA) ادارے کو قابلِ تحسین اقدام قرار دیا۔ اس پر وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ "پیرا جیسے ادارے کے قیام کا مقصد عام آدمی کو براہ راست ریلیف دینا ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات تک آسان رسائی ان کی حکومت کا مشن ہے، اور وہ پنجاب کے ہر شہری کی بہتری کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہی ہیں۔

سپیکر ملک احمد خان نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز عوامی خدمت کو سیاست سے بالاتر ہو کر انجام دے رہی ہیں، اور ہر طبقہ ان کی کارکردگی سے مطمئن نظر آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلی بار ترقیاتی منصوبے صرف لاہور یا بڑے شہروں تک محدود نہیں بلکہ پنجاب کے پسماندہ علاقوں تک بھی پہنچ رہے ہیں۔

ٹیگز: