نیویارک :اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے غزہ کی صورتحال کو انتہائی خوفناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین کا حل دو ریاستوں کے قیام میں ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ غزہ میں صرف سیز فائر مسئلے کا حل نہیں، بلکہ فلسطینی ریاست کا قیام پائیدار سیاسی حل کا اہم حصہ ہے۔
گوتریس نے کہا کہ آزاد فلسطینی اور اسرائیلی ریاست میں ہی شہریوں کے حقوق محفوظ ہو سکیں گے۔ انہوں نے غزہ میں انسانی تباہی کو تاریخی نوعیت کا قرار دیتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو بنیادی حقوق سے محروم رکھنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
سیکرٹری جنرل نے جولائی میں دو ریاستی حل کے لیے کانفرنس بلانے کا بھی اعلان کیا ہے تاکہ مسئلہ فلسطین کے دیرپا حل کی راہ ہموار کی جا سکے۔