Get Alerts

"اگر دوبارہ ایسی کوئی بات ہوئی تو تادیبی کارروائی کی جائے گی":سلمان اکرم راجا کا عالیہ حمزہ کے بیان پر برہمی کا اظہار

راولپنڈی :راولپنڈی  پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجا نے پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کے لاہور ایونٹ پر دیے گئے بیان پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ایسی ٹوئٹ نہیں کرنی چاہیے تھی۔ سلمان اکرم راجا نے واضح کیا کہ اگر دوبارہ ایسی کوئی بات ہوئی تو تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ لاہور کے ایونٹ کو سازش کے تحت متنازع بنایا گیا، اور جو لوگ ایونٹ میں شامل نہیں ہوئے وہ اپنی مرضی سے نہیں گئے۔ انہوں نے عالیہ حمزہ کو ہدایت کی کہ وہ اپنا کام پنجاب میں پارٹی کی سرگرمیاں بڑھانے تک محدود رکھیں اور غیر ضروری ٹوئٹس سے گریز کریں۔

ٹیگز: