Get Alerts

معاہدہ نہ ہوا تو ایران کے بجلی گھر اور پل نشانہ بن سکتے ہیں، ٹرمپ کی وارننگ

معاہدہ نہ ہوا تو ایران کے بجلی گھر اور پل نشانہ بن سکتے ہیں، ٹرمپ کی وارننگ


واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر تہران نے معاہدہ نہ کیا تو آئندہ ہفتے ایران کے بجلی گھروں اور پلوں کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکہ نے منگل کے روز ایران کے ساتھ بات چیت کی، جس میں تہران پر معاہدہ کرنے کے لیے زور دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اب بھی سفارتی حل کو ترجیح دیتا ہے، تاہم ایران کو جلد فیصلہ کرنا ہوگا۔

دوسری جانب صدر ٹرمپ نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر ٹول یا ٹیرف عائد کرنے سے متعلق اپنے سابقہ مؤقف میں تبدیلی کرتے ہوئے کہا کہ ہرمز سے گزرنے پر ٹیکس یا ٹیرف لینے کا خیال مناسب نہیں اور وہ اس تجویز کی حمایت نہیں کرتے۔

ٹرمپ کے حالیہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی برقرار ہے اور ایران و امریکہ کے درمیان سفارتی رابطوں اور ممکنہ معاہدے سے متعلق قیاس آرائیاں جاری ہیں۔

ٹیگز: