Get Alerts

سپین نے فرانس کو شکست دے کر ورلڈ کپ فائنل میں جگہ بنا لی، آج انگلینڈ اور ارجنٹینا آمنے سامنے

سپین نے فرانس کو شکست دے کر ورلڈ کپ فائنل میں جگہ بنا لی، آج انگلینڈ اور ارجنٹینا آمنے سامنے

نیویارک: فیفا ورلڈ کپ 2026 کے پہلے سیمی فائنل میں سپین نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرانس کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

سپین نے میچ کے دوران عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور دونوں گول کرکے فرانس کو واپسی کا موقع نہ دیا۔ اس کامیابی کے ساتھ اسپین نے عالمی کپ کے فائنل میں اپنی جگہ یقینی بنا لی۔

دوسرے سیمی فائنل میں آج دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کا مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے، جبکہ فاتح ٹیم اتوار کو ہونے والے فائنل میں سپین کا سامنا کرے گی۔

فیفا ورلڈ کپ 2026 کا فائنل اتوار کو کھیلا جائے گا، جہاں دنیا کی دو بہترین ٹیمیں عالمی اعزاز کے لیے مدمقابل ہوں گی۔

ٹیگز: