Get Alerts

پنجاب میں پنک سالٹ صنعت کے فروغ کا نیا منصوبہ، مریم نواز نے ویلیو ایڈیشن فنانسنگ سکیم کا اجرا کر دیا

پنجاب میں پنک سالٹ صنعت کے فروغ کا نیا منصوبہ، مریم نواز نے ویلیو ایڈیشن فنانسنگ سکیم کا اجرا کر دیا

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنک سالٹ کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے چیف منسٹر پنک سالٹ ویلیو ایڈیشن فنانسنگ سکیم کا ڈیجیٹل اجرا کر دیا۔

اس موقع پر قائد آباد کے قریب 110 ایکڑ رقبے پر پنک سالٹ منرل پراسیسنگ زون قائم کرنے کا اعلان بھی کیا گیا، جہاں پنک سالٹ سے تیار ہونے والی ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی محفوظ اور جدید صنعت کاری کو فروغ دیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ منصوبے کا مقصد صوبے کے معدنی وسائل کو بہتر انداز میں استعمال کرتے ہوئے سرمایہ کاری، کاروباری مواقع اور روزگار کے نئے راستے پیدا کرنا ہے۔

حکومت پنجاب کے مطابق پنک سالٹ ویلیو ایڈیشن فنانسنگ سکیم کے ذریعے صنعت کاروں اور کاروباری افراد کو سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ پاکستانی پنک سالٹ مصنوعات کو عالمی سطح پر متعارف کرایا جا سکے۔

ٹیگز: