Get Alerts

شمون عباسی نے پاکستانی شوبز کی خامیوں پر کھل کر بات کر دی

شمون عباسی نے پاکستانی شوبز کی خامیوں پر کھل کر بات کر دی

لاہور: اداکار، ہدایت کار اور پروڈیوسر شمون عباسی نے پاکستانی مواد کے عالمی سٹریمنگ پلیٹ فارمز تک نہ پہنچنے کی وجوہات پر کھل کر اظہارِ خیال کیا ہے۔

شمون عباسی نے ایک ویڈیو پیغام میں اس دعوے سے اختلاف کیا کہ عالمی سٹریمنگ پلیٹ فارم نے پاکستانی مواد لینے سے انکار کیا یا یہ کہ مقامی پلیٹ فارم اس کا متبادل بن سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی پروڈکشنز کو عالمی معیار تک پہنچانے کے لیے پہلے تکنیکی خامیوں کو دور کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں اب بھی رنگوں کی درست گریڈنگ اور دیگر تکنیکی پہلوؤں پر مطلوبہ معیار کے مطابق کام نہیں ہو رہا۔

شمون عباسی کے مطابق اگر پاکستانی مواد کو بین الاقوامی پلیٹ فارمز تک پہنچانا ہے تو عالمی تکنیکی تقاضوں کو پورا کرنا ہوگا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بہانے بنانے کے بجائے اپنی کمزوریوں کو تسلیم کر کے ان پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

اداکار کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں، جہاں کئی صارفین نے ان کی رائے کو حقیقت پسندانہ قرار دیا ہے۔

ٹیگز: