Get Alerts

حکومت کی نائیکوپ پالیسی میں تبدیلی، ایکسپائر یا منسوخ کارڈ پر پاکستان آمد کی اجازت ختم

حکومت کی نائیکوپ پالیسی میں تبدیلی، ایکسپائر یا منسوخ کارڈ پر پاکستان آمد کی اجازت ختم

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے نائیکوپ (NICOP) سے متعلق پالیسی میں اہم تبدیلی کر دی ہے، جس کے تحت اب میعاد ختم یا منسوخ شدہ نائیکوپ پر پاکستان آنے والے مسافروں کو لینڈنگ پرمٹ جاری نہیں کیا جائے گا۔

جاری کردہ ایڈوائزری کے مطابق صرف نائیکوپ کی تجدید کی رسید دکھانے کی بنیاد پر بھی کسی مسافر کو سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ پاکستان میں داخلے کے لیے مسافر کے پاس کارآمد نائیکوپ یا درست ویزا ہونا لازمی ہوگا۔

حکام نے تمام ایئرلائنز کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ وہ ایسے مسافروں کو پرواز میں سوار نہ کریں جن کے نائیکوپ کی مدت ختم ہو چکی ہو یا جن کا کارڈ منسوخ کیا جا چکا ہو۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ماضی میں نافذ پالیسی کے تحت بیرونِ ملک سے آنے والے ایسے پاکستانی شہری، جن کے پاس ایکسپائرڈ نائیکوپ ہوتا تھا، انہیں پاکستان پہنچنے پر لینڈنگ پرمٹ جاری کر دیا جاتا تھا، تاہم نئی پالیسی کے بعد اس سہولت کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔
 
 
 

ٹیگز: