شریف خاندان کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر بھی جے آئی ٹی میں طلب

شریف خاندان کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر بھی جے آئی ٹی میں طلب

اسلام آباد: جے آئی ٹی نے وزیراعظم نوازشریف کے داماد ،مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو بھی طلب کر لیا.24 جون کو جے آئی ٹی میں پیش ہوں گے.مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے تمام دستاویزات بھی ہمراہ لانے کی ہدایت کر دی.

یاد رہے کہ جے آئی ٹی نے وزیراعظم نواز شریف کو جمعرات کو طلب کیا ہے ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادوں حسن اور حسین سے جے آئی ٹی نے اپنی تحقیقات مکمل کر لیں ہیں.

یاد رہے جے آئی ٹی کے سامنے وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز اور حسن نواز بالترتیب پانچ اور دو بار پیش ہو چکے ہیں جب کہ وزیراعظم آج  پیش ہوں گے.  آج وزیر اعظم سے اہم سوالات پوچھے جائیں گے ۔جے آئی ٹی کا سمن موصول ہونے کے بعد رائیونڈ میں مشاورتی اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نوازشریف نے کمیٹی کے روبرو پیش ہونے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس  سے قبل جے آئی ٹی نےپاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کو بھی طلب کرلیا ہے. جے آئی ٹی نے سابق وزیر داخلہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک کو133جون کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔واضح رہے رحمان ملک سابق وفاقی وزیرداخلہ ہونے کے ساتھ ساتھ نوے کی دہائی میں ایف آئی اے کے سربراہ بھی رہے ہیں اس لیے منی لانڈرنگ کے حوالے سے وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور تحقیقات سے جڑے کئی واقعات کےعینی شاہد بھی ہیں۔

تاہم سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک اس وقت ملک سے باہر ہیں جس کے باعث 13 جون کو ملک میں دستیاب نہیں ہوں گے جس کے لیے انہوں نے جے آئی ٹی کو جوابی خط میں 13 جون کو پیش ہونے پر معذرت کرتے ہوئے نئی تاریخ کی درخواست دے دی ہیں۔

مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے وزیراعلی پنجاب کو17 جون کو طلب کر رکھا ہے.ادھر پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک کو بھی 23 جون کو پیشی کے لئے سمن موصول ہو چکے ہیں.

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔